انڈونیشیا،7ڈسمبر(ایجنسی) نڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے کے آچے صوبے میں بدھ کو طاقتور زلزلے کی وجہ سے کم از کم97 لوگوں کی موت ہو گئی اور سینکڑوں زخمی ہو گئے.
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری
نہیں کی گئی۔
زلزلے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع پیدے جیا کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسپتال سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 52 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد دکانیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔